بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مستقل کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں “قومی پرچم کو سلام” سرگرمی میں شریک ہانگ کانگ اور مکاؤ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یادگاری تصویر کھنچوائی۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان نوجوانوں کی خیروعافیت دریافت کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ان کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔نائب چینی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ہمیشہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوانوں کی نشوونما کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ اپنی تاریخ کے بہترین ترقیاتی دور سے گزر رہے ہیں، امید ہے کہ طلبہ “ایک ملک، دو نظام” کے مقصد کے معمار بنیں گے ۔
قومی پرچم کو سلام” سرگرمی میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوان پرچم برداروں کا وفد ۱۸ تا ۲۲ ستمبر تک بیجنگ کے دورے پر تھا ۔
Trending
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔