چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کے لیے 24 سے 26 ستمبر تک نیویارک جائیں گے۔اجلاس کے دوران چینی نائب صدر چین کی میزبانی میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکت کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور متعلقہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا عام بحث کا اجلاس مختلف ممالک کے لیے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے اور کثیر جہتی اقدامات کو مربوط کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ اجلاس کے دوران چینی نائب صدر ہان ژینگ موجودہ بین الاقوامی صورتحال، اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور اقوام متحدہ کے امور کے بارے میں چین کے خیالات اور تجاویز کی جامع وضاحت کریں گے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے طاقتور اقدامات کو متعارف کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے اختیار اور کردار کو دوبارہ مضبوط بنانے ،عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری کے لیے مزید قوت جمع کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہے ۔
Trending
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔