بیجنگ : ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے حال ہی میں “گلوبل انوویشن انڈیکس 2025” رپورٹ جاری کی، جس میں چین کو پہلی بار دنیا کی سب سے زیادہ جدت طرازی کی صلاحیت کی حامل ٹاپ ٹین معیشتوں میں شامل کیا گیا۔ چین 24 اختراعی کلسٹرز کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ روئٹرز نے اس کی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحقیق و ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو قرار دیا۔2024 میں، چین کی کل تحقیق و ترقی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں 48فیصداضافہ ہوا، اور تحقیق و ترقی سرمایہ کاری کی شدت 2.68فیصد تک پہنچ گئی، جو یورپی یونین کے ممالک کی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔ آر اینڈ ڈی کے عملےکی کل تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔فی الحال، چینی کمپنیوں کے پاس موثر پیٹنٹ کی تعداد 3.727 ملین ہے، جو ملک میں موجود موثر پیٹنٹ کا 74.4فیصدہے، جو انوویشن میں کمپنیوں کے مرکزی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، 2024 تک، چینی پاور بیٹری بنانے والی کمپنی “سی اے ٹی ایل” نے روزانہ اوسطاً 16.8 پیٹنٹ تیار کیے۔ رواں سال ستمبر میں، کمپنی نے دنیا بھر میں تھرمل ڈفیوژن کے بغیر تیار کردہ تازہ ترین ٹیکنالوجی متعارف کرائی جو دنیا میں بیٹری سسٹم کے اعلی ترین حفاظتی معیار تک پہنچتی ہے۔ اس وقت، چین کے اے آئی پیٹنٹ کی تعداد دنیا کی کل تعداد کا 60 فیصد ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔اس وقت، چین سائنس اور ٹیکنالوجی کی انقلابی اور صنعتی تبدیلیوں کا بہترین اطلاقی منظر نامہ بن چکا ہے، جو غیر ملکی کمپنیوں کو تخلیقی مواقع میں شریک ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔حالیہ دنوں میں جرمن رسالے ” اکنامک ویکلی” نے رپورٹ دی کہ چین کی تکنیکی صلاحیت سرمایہ کاروں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ایک کھلا اور اختراعی چین تعاون کے دروازے مسلسل کھول رہا ہے۔ کثیر القومی کمپنیوں کے متعدد ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ “ہر بار چین آنے پر، یہاں کی نئی ٹیکنالوجی سے حیران ہوتے ہیں اور خود کو اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں”۔ حقائق مسلسل ثابت کرتے ہیں کہ چین کی جدت کی کہانی نہ صرف اپنی ہے بلکہ پوری دنیا کی ہے۔
Trending
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ