نیویارک:چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیربوک سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور اقوام متحدہ کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد اقوام متحدہ کو بین الاقوامی معاملات میں اپنا مناسب کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے وقار اور کردار کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے اور عالمی گورننس سسٹم کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، زیادہ منصفانہ عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔اینالینا بیربوک نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اقوام متحدہ کا ایک مضبوط حامی رہا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے انتہائی مطابقت رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے مندرجات واضح ہیں، اور موجودہ جنرل اسمبلی ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل کرے گی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔