بیجنگ:چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان متعدد مشترکہ منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سے مکاؤ کی بیرونی دنیا سے رابطہ کاری کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مکاؤ حکومت مکاؤ سماج کے تمام حلقوں کے اتحاد سے “ایک ملک، دو نظام” کی منفرد خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ سی ایم جی مکاؤ حکومت اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے دوستوں کے ساتھ مل کر مکاؤ میں “ایک ملک، دو نظام” کے عمل کو نئی راہیں دکھلانے کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان “چائنا میڈیا گروپ۔مکاؤ حکومت اسٹریٹجک تعاون” اور “قومی فلم بیورو۔مکاؤ ثقافتی امور بیورو فلم انڈسٹری تعاون” کے معاہدے بھی طے پائے۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ حکومت کے ثقافتی امور کے بیورو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ دستاویزی فلم”مکاؤ: اوپن ایئر میوزیم” جاری کی گئی اور “ملک کی روشنی: مکاؤ کی حب الوطنی کی تاریخی اور ثقافتی سیاحتی رہنمائی” پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ۔
Trending
- میر رضا قتل؛ پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز جوڈیشل کمیشن کے سامنے طلب
- شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
- مالکان کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز جاری
- اے آئی پلس ٹرانسپورٹیشن: چین کے سفری نظام کے لیے نئے اقدامات
- 15 دن کے ویزے پر 33 سال تک جاپان میں رہنے والا شخص گرفتار؛ پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟
- جنگی مشق ’سی اسپارک 2026ء‘ کا کراچی میں شاندار آغاز، تینوں مسلح افواج شریک
- سعید اجمل نے عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- چین میں کھیلوں کی صنعت کے پیمانے کو2030 تک 7 ٹریلین یوآن تک بڑھایا جائےگا، اسپورٹس جنرل ایڈمنسٹریشن آف چائنا
- چینی صدر کی خصوصی ایلچی کی زیمبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
- شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان کا مصری صدر اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ عظیم عجائب گھر کا دورہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔