بیجنگ :یکم اکتوبر کو ، چھیوشی میگزین چینی صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع کرے گا۔مضمون کا عنوان ہے “چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے”۔یہ مضمون ستائیس ستمبر 2024 کو منعقدہ چین کے قومی اتحاد اور ترقی کے لئے نیشنل ایوارڈ کانفرنس سے ان کے خطاب پر مشتمل ہے ۔مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم پانچ ہزار سال سے زیادہ کی تہذیب والی ایک عظیم قوم ہے۔ تمام قومیتوں نے مل کر ایک متحد کثیر قومیتی ملک کی بنیاد رکھی، مل کر چین کی درخشاں تاریخ لکھی، مل کر شاندار چینی ثقافت تخلیق کی، اور مل کر عظیم قومی جذبے کو پروان چڑھایا۔چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے۔ہر خطے اور ہر قومیت کو ملکی ترقی میں شامل ہونا چاہیے اور اقتصادی تبادلوں و تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تاکہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے اور اپنی اقتصادی ترقی بھی حاصل کی جا سکے۔تمام قومیتوں کے لوگوں کو مساوات، یکجہتی، باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مبنی سوشلسٹ قومی تعلقات کو مزید قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ، اور چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں عوامی حمایت کی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے ۔
Trending
- کراچی؛ بجلی، پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج معمول بن گیا، ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم
- شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا بڑا بیان
- ٹک ٹاکر کا لرزہ خیز قتل، باپ اور بھائی کے ملوث ہونے کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد مزید اضافہ
- خیبرپختونخوا؛ کرک میں فائرنگ سے ایف آئی اے اہلکار جاں بحق، ریسکیو اہلکار زخمی
- ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
- سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک تولہ 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگیا
- خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
- ریاض میں ریت کا طوفان اور تیز ہوائیں
- موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو