سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی کے مطابق شام کے وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے کہا کہ انہوں نے حزب اختلاف سے رابطہ کیا ہے اور فریقین نے سرکاری اداروں کے تحفظ پر اتفاق کیا ہے۔
العربیہ ٹیلی ویژن نے جلالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی کابینہ کے زیادہ تر وزراء دارالحکومت دمشق میں موجود ہیں اور شامی حکومت عملے کو اپنے عہدوں پر واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام شامی فریق "مفاہمت” حاصل کر لیں گے۔
جلالی نے کہا کہ انہیں شام کے صدر بشار الاسد کے کہیں جانے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ بشار الاسد کے ساتھ ان کا آخری رابطہ سات تاریخ کی سہ پہر کو ہوا تھا۔ جلالی نے خود دمشق میں رہنے اور اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس کے علاوہ شام کے وزیر مواصلات نے العربیہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقامی نیٹ ورک اچھی حالت میں ہے اور توقع ہے کہ عملہ دو دن کے اندر کام پر واپس آ جائے گا۔
Trending
- پی ایس ایل11؛ 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
- ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ
- کوشل مینڈس پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانے کے سوال پر خاموش رہ گئے
- لاہور قلندرز کا پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر چارتھ اسالنکا کو شامل کرنے کا اعلان
- چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات قابلِ قدر ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
- گلین میکسویل نے بھی حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جاپان کے حالیہ بیانات اور اقدامات چین-جاپان تعلقات اور علاقائی صورتحال میں تناؤ کی بنیادی وجہ ہیں ، چینی میڈیا