امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کی جائے گی، چینی وزارت ٹرانسپورٹ
بیجنگ : 17 اپریل 2025 کو امریکی دفتر تجارت نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے خلاف 301 تفتیشی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ 14 اکتوبر 2025 سےامریکہ چینی انٹرپرائزز کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، چینی پرچم والے بحری جہازوں اور چین میں تیار کردہ بحری جہازوں پر بندرگاہ کی سروسز فیس وصول کرے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور چین اور امریکہ کے بحری شپنگ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین اور امریکہ کے درمیان بحری تجارت کو شدید نقصان پہنچائے گا۔چین کی بین الاقوامی شپنگ ریگولیشن، متعلقہ قوانین اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بنیاد پر چینی سٹیٹ کونسل کی منظوری کے بعد، 14 اکتوبر 2025سے چین امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، یا امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کےبلا واسطہ یا بالواسطہ 25 فیصد یا اس سے زیادہ حصص (ووٹنگ حقوق، بورڈ کی نشست) رکھنے والی کمپنیوں کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، امریکی پرچم والے بحری جہازوں اور امریکہ میں تیار کردہ بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرے گا۔ یہ فیس متعلقہ بندرگاہ کے مقام پر موجود بحری حکام کے ذریعے وصول کی جائے گی۔
Trending
- اسٹاک مارکیٹ کیلیے نیا ڈیجیٹل فریم ورک متعارف؛ اکاؤنٹ ایک دن میں کھلے گا
- سندھ اسمبلی چاہے تو صوبوں کے حوالے سے قرار منظور کرسکتی ہے، سعید غنی
- لارڈز ٹیسٹ، دوسرا روز: انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 81 پر 3 کھلاڑی آؤٹ، 261 رنز کی برتری
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- چاندی آج مزید مہنگی، سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہوئی؟
- وزیراعظم نے استعفے سے متعلق گفتگو نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں، یہ میرا اور اُن کا معاملہ ہے، وزیر صحت
- حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
- عمران خان کے صاحبزادوں کا ’’اسکائی‘‘ پر انٹرویو، ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس میں سوال
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔