بیجنگ : خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس 13 سے 14 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے ۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے زیر اہتمام اس اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد عالمی صنفی مساوات اور خواتین کے کام کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ستمبر 1995 میں خواتین کے حوالے سے چوتھی عالمی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس نے” بیجنگ اعلامیہ” اور “ایکشن پلان ” کو اپنایا، جس میں پہلی بار واضح کیا گیا کہ “خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں۔”گزشتہ 30 سال میں، چین کی 690 ملین خواتین نے معتدل خوشحالی حاصل کی ہے۔ ملک بھر میں خواتین کا تناسب تمام اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں سے نصف سے زیادہ رہا ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے کارکنوں میں خواتین کی تعداد 45.8 فیصد ہے ۔ انٹرنیٹ کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی تعداد نصف سے زیادہ ہے ، اور ملک بھر میں 42.3 فیصد خواتین ججز موجود ہیں۔ خواتین کی اوسط عمر 80 سال سے تجاوز کر گئی ہے، اور عالمی ادارہ صحت نے چین کو عورتوں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے 10بہترین ممالک میں سے ایک کے طور پر درج کیا ہے۔یاد رہے کہ چین نے 2015 اور 2020 میں، لگارتار دو دفعہ پانچ سال کیلئے اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم کو 10 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔ 2015 کی عالمی خواتین کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات پیش کئے گئے جن میں ترقی پذیر ممالک کو 100 ” ماں اور بچے کی صحت کے منصوبے ” اور 100 “ہیپی اسکول پروجیکٹ ” شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ترقی پذیر ممالک کی 30 ہزار خواتین کو تربیت کے لیے چین آنے کی دعوت دی گئی ہے اور 1 لاکھ خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت دی گئی ہے۔
Trending
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- بین الاقوامی اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سان شنگ ڈوئی میوزیم کا دورہ
- سانائے تاکائچی کی اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں “دشمن ممالک کی شق” ہٹانے کی اپیل پر چینی وزارتِ خارجہ کا ردعمل
- گلوبل گورننس فورم (شیونگ آن) 2026 اکتوبر کے آخر میں منعقد ہوگا
- چینی صدر شی جن پھنگ ایک شاندار رہنما ہیں، ایلون مسک
- پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔