پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی، اس دورے میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق رومانیہ کی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر رومانیہ کی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ائیر چیف نے لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں، تبادلہ پروگراموں اور فضائی اور زمینی عملے کی تربیت سمیت آپریشنل تعاون کو آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابیوں میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے ائیر چیف کی بصیرت انگیز قیادت میں خود انحصاری اقدامات کے ذریعے حاصل کی گئی پاک فضائیہ کی کامیابیوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پائیدار تعاون کے لئے مضبوط ادارہ جاتی میکانزم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں دفاعی صنعتی شراکت داری قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔چیف آف دی ائیر سٹاف کا رومانیہ کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے فوجی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو تیزی سے ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول میں امن، ترقی اور فوجی تعاون کے لئے دونوں ممالک کے پائیدار عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، شاندار استقبال
قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ کے دورہ پر پہنچے جہاں ان کی میزبان چیف آف ائیر اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل سے ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ ائیر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ اور رومانیہ کے چیف آف ائیر اسٹاف کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ فضائی مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں افواج کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت اور عملے کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔ خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عالمی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانوی ائیر چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کا دورہ پاک رومانیہ عسکری تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔