News Views Events

چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی جاوید چٹھہ انتقال کر گئے

0

گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی چوہدری جاوید چٹھہ انتقال کر گئے۔

مرحوم چوہدری جاوید چٹھہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا زاد بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری جاوید چٹھہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات دوپہر 2 بجے آبائی گاؤں احمد نگر چٹھہ وزیرآباد میں ادا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.