بیجنگ(چائنہ ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ کی جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جومیں منعقد ہونے والے 32ویں اپیک اقتصادی سربراہان اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) نے اپنی اعلیٰ معیار کی فلمی و ٹیلی وژن تخلیقات پر مشتمل “اپیک رکن معیشتوں میں خصوصی نشریاتی سرگرمی” کا آغاز کر دیا ہے۔
اس خصوصی سلسلے میں “شی جن پھنگ کی ثقافت میں گہری دلچسپی”،”چینی طرز جدیدیت کی راہ” سمیت دس سے زائد سی ایم جی کے اعلیٰ معیار کے پروگرامز آسٹریلیا، کینیڈا، چِلی، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، پیرو، روس، تھائی لینڈ، امریکہ سمیت 14 ایشیا پیسیفک ممالک کے 22 مرکزی ذرائع ابلاغ پر تسلسل کے ساتھ نشر کیے جا رہے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے ورچوئل پیغام میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح فرمایا ہے کہ” ایشیا پیسیفک ہمارا مسکن ہے، یہی عالمی اقتصادی نمو کی توانائی کا سرچشمہ ہے، اور کھلے پن، شمولیت اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون ہی درست راستہ ہے۔” چین، اپیک میں شمولیت کے بعد سے، نہ صرف اس تنظیم کا ایک اہم شریک اور قابلِ قدر معاون رہا ہے بلکہ اقتصادی عالمگیریت کا سرگرم حامی اور رہنما بھی ہے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس موقع پر سی ایم جی کی جانب سے جنوبی کوریا، انڈونیشیا، روس، پیرو اور دیگر ممالک کے نمایاں میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر اس مشترکہ نشریات کا انعقاد، ایشیا پیسیفک خطے میں بین الثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی ایک اہم عملی کاوش ہے۔ سی ایم جی ایشیا پیسیفک کے تمام ممالک کے دوستوں کے ساتھ باہمی سیکھنے اور اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، تاکہ علاقائی امن، استحکام، خوش حالی اور ایشیا پیسیفک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی خدمات انجام دی جا سکیں۔یہ خصوصی نشریاتی سرگرمی دسمبر کے اختتام تک جاری رہے گی۔
Trending
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔