بیجنگ :یکم نومبر کو شائع ہونے والے جریدے "چھیوشی”کے اکیسویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا ۔مضمون کا عنوان ہے "سی پی سی مرکزی کمیٹی کی قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی تجاویز کی وضاحت”مضمون میں کہا گیا ہے کہ "ملک کی معیشت اور سماجی ترقی کے لیے درمیانے اور طویل المدتی منصوبے تشکیل دینا ، ہماری پارٹی کی گورننس کا ایک اہم طریقہ ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ "پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تیاری چین کی معیشت اور سماجی ترقی کے پائیدار اور صحت مند فروغ کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس سے ملک کے سوشلسٹ جدیدیت کے اہداف کے حصول کے لیے بنیاد مزید مضبوط ہو گی۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال کا عرصہ چین کی ترقی کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہوگا۔ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو بنیادی رہنما اصول کے طور پر اپنایا جائے گا، داخلی گردش کو مزید مضبوط اور داخلی و بین الاقوامی دوہری گردش کو ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے گا، اور پارٹی کی جامع قیادت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملک کے طویل المدتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔
Trending
- عازمین حج کے لیے خوشخبری؛ حکومت نے بڑی سہولت فراہم کردی
- عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خاص ہدایت، سہیل آفریدی نے اہم اعلان کردیا
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
- کراچی؛ نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تاروں سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل
- فضا علی لائیو شو میں شوہر کیساتھ غیراخلاقی حرکت پر مشکل میں پھنس گئیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
- پنجاب حکومت کے بائیکرز سبسڈی منصوبے میں بڑی پیشرفت
- فچ کی ریٹنگ برقرار رکھنا بہتر معیشت اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے: مشیرِ وزیر خزانہ
- کراچی؛ اسکول میں آتشزدگی کے دوران وین جل کر مکمل خاکستر، ڈرائیور زخمی
- پاکستان کی فارما صنعت ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن