انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے 9 نومبر کی شام چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں پندرہویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ 12 نومبر کو انہوں نے بیجنگ میں سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے قومی کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کھیل گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر یں گے ۔ کرسٹی کوونٹری کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ خصوصی ملاقات سمیت متعدد ملاقاتیں کی ہیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے ملاقات میں گریٹر بے ایریا کے ترقیاتی وژن کو واضح طور پر بیان کیا۔ انہوں نے نہ صرف ان اہداف کا خاکہ پیش کیا بلکہ اس بلیو پرنٹ کی تکمیل کے لیے بنائی گئی واضح منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا ۔ کرسٹی کوونٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پندرہویں قومی کھیل اس حوالے سے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے ۔
Trending
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر