نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 5.3732 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا
بیجنگ : چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں، ملک بھر میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 4.9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے ستمبر تک، چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 5.3732 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا، جو کہ سال بہ سال 3.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں، نیشنل پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں سال بہ سال 2.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جنوری سے اکتوبر تک اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 37,309 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 3.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ قومی خدمات کے شعبے کے پیداواری اشاریہ میں سال بہ سال 5.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اکتوبر میں، اشیائے خوردونوش کی کل خوردہ فروخت 4.629.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 2.9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.16 فیصد زیادہ ہے۔ سروس سیکٹر کی کاروباری سرگرمی کا انڈیکس 50.2فیصد رہا، جس میں ریلوے ٹرانسپورٹ، ہوائی نقل و حمل، پوسٹل سروسز، رہائش اور ثقافت، کھیلوں اور تفریحی صنعتوں میں کاروباری سرگرمیوں کے اشاریے 60.0 فیصد یا اس سے اوپر رہے، جو بہترین نمو کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔