بیجنگ:،چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ بن نے فوجی امور سے متعلق ایک نیوز بریفنگ دی ۔نیوز بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے حال ہی میں کہا ہے کہ اگر چائینیز مین لینڈ سے فوجی بحری جہاز تائیوان کی جانب روانہ ہوئے اور فوجی طاقت کا استعمال کیا گیا تو یہ عمل “بقا کے خطرے کی صورتحال” پیدا کر سکتا ہے، اور جاپان قانون کے مطابق دفاع کے حق کو استعمال کر سکتا ہے، اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے۔اس سوال کے جواب میں ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ جاپان کی رہنما کا تائیوان سے متعلق بیان چین کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے، جو ایک چین کے اصول، چین اور جاپان کی چار سیاسی دستاویزات کی روح اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو چیلنج کرتا ہے، اور یہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے حامیوں کے لئے ایک غلط پیغام ہے جس کے نتائج جاپان کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے ۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کے داخلی معاملات سے متعلق ہے اور اس میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ اور تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی بھی اسیویں سالگرہ ہے۔ اگر جاپان نے تاریخ سے سبق نہ سیکھا اور جارحیت کی جرأت کی ، یا تائیوان کی صورتحال میں فوجی مداخلت کی کوشش کی ، تو اسے لازماً چینی عوام اور چینی افواج کے جواب کی صورت میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
Trending
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال