امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی شکاگو برانچ کا 2025سالانہ اجلاس 13 نومبر کو شکاگو میں منعقد ہوا۔ “بہتر مستقبل کے لیے ہاتھ ملانا” کے تھیم کے تحت، چینی اور امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات نے زراعت اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ میں چین کے سفیر شے فینگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں کلیدی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین اور امریکہ دونوں کی کامیابیاں ایک دوسرے کے لئے مواقع فراہم کرتی ہیں اور چین امریکہ تعلقات کو باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہونا چاہئے۔ اس وقت، امریکہ میں 7,000 سے زیادہ چینی فنڈڈ کاروباری ادارے ، اور چین میں تقریباً 80,000 امریکی فنڈڈ کاروباری ادارے موجود ہیں۔
شے فینگ نے چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں ترجیحی شعبوں میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، اور امید ظاہر کی کہ امریکی دوست بھی امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کے لیے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کریں گے۔
اس سالانہ اجلاس میں تقریباً 800 افراد نے شرکت کی جن میں امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات، ماہرین، اسکالرز ،چینی کمپنیوں اور دیگر کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔