News Views Events

رضوان صادق خان کی سربراہی میں مسلم اسلام آباد کے رہنماؤں کی مسز فرخ خان سے اہم ملاقات، پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطوں پر غور

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے صدر رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، پارٹی کی مرکزی نائب صدر مہرین آدم ملک ،سٹی صدر ملک عمران اورمرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل نے پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو ہر سطح پر فعال کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ رہنماؤں نے پارٹی کی آئندہ سرگرمیوں اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں اور مختلف منصوبوں پر غور کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی رہنما فوزیہ ناز اور مومنہ بخاری بھی موجود رہیں، جنہوں نے تنظیم سازی اور مقامی سطح پر پارٹی کی مضبوطی کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کی مضبوط تنظیم اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے اور آئندہ کے لیے نئے اقدامات جلد عملی شکل اختیار کریں گے۔ مسز فرخ خان نے بھی پارٹی کی ترقی اور مقامی سطح پر خدمات کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.