ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کے عشائیے میں مسلم لیگ ق کے اہم رہنماؤں سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کی بھرپور شرکت
ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کے عشائیے میں مسلم لیگ ق کے اہم رہنماؤں سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کی بھرپور شرکت
اسلام آباد (اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور ممبر نادرا ڈاکٹر محمد رحیم اعوان نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تقریب میں ممتاز شہری و سماجی شخصیات، وکلاء، اعلٰی سول و پولیس افسران، جوڈیشل نمائندگان اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔ نمایاں شرکاء میں پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان، نامزد مرکزی نائب صدر مہرین آدم ملک، نامزد جائنٹ سیکرٹری عاطف مغل، اسلام آباد کیپٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر شعیب سڈل، ڈاکٹر احسان صادق، اکبر درانی، عبدالرزاق، میاں عبدالرؤف، سید ناصر علی شاہ، سعید فرشتہ، ڈاکٹر سلمان گیلانی، ڈاکٹر توقیف مختار، ڈاکٹر نعیم ملک اور نوشیروان خان شامل تھے۔
شرکاء نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل ، قومی یکجہتی اوراستحکام و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عشائیہ کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے فعال طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی ترقی کو فروغ دینا تھا۔
۔