راولپنڈی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صنعت اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر ایوان صنعت و تجارت عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے صنعتکاروں کے مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتکار معیشت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صنعتکاروں کے مطالبے پر رنگ روڈ راولپنڈی کے قریب نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صنعت کاری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار صنعتی یونٹس لگائے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10 نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹ سٹی بھی بنایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کی تعمیر اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ سرمایہ کاری کے فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جو اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔
چوہدری شافع حسین نے واضح کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کیے گئے پلاٹوں پر صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ مستقل بنیادوں پر کینسل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، جبکہ موجودہ حکومت نے اسے بہتر کیا ہے جس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر پنجاب میں وی وو موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور لیتھیئم بیٹریوں کے پلانٹس شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹس کی رابطہ سڑک کو بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر صنعتکاروں نے چوہدری شافع حسین کا انڈسٹری کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
ملاقات میں چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد امجد، رضوان صادق خان ، چوہدری عمر بشیر ،ڈاکٹر حسن سروش اکرم اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Trending
- فیفا ورلڈکپ: امریکا پہنچنے پر سینیگال فٹبال ٹیم کی سخت چیکنگ کی ویڈیو وائرل
- سونا مہنگا ہوگیا؛ 3 دن وقفے کے بعد قیمتیں آج بڑھ گئیں
- ورلڈکپ کے آغاز سے قبل فیفا اور انفینٹینو کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
- وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف
- پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید
- فیفا ورلڈکپ بھی سیاست سے داغدار، ایران کیلیے مختص ٹکٹ واپس لے لیے گئے
- وفاقی بجٹ: پی او ایس سسٹم نہ لگانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے سخت سزائیں متعارف کروانے کا فیصلہ
- بجٹ منظوری کی راہ ہموار، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی پر وفاق اور صوبے رضامند ہو گئے
- شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟
- قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامک اسکیموں کے لیے شرح منافع میں اضافہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔