بیجنگ : چینی صدرشی جن پھنگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ مشترکہ طور پر چائنا-فرانس صنعت کاروں کی کونسل کے ساتویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فرانس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبے مسلسل وسیع ہو رہے ہیں اور لچکداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔دونوں فریقوں کو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے چین-فرانس تعاون کا ایک نیا اور درخشاں باب رقم کرنا چاہیے، اورمستحکم چین-فرانس تعلقات کے ذریعے دنیا میں پھیلی غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں کو مسلسل وسعت دیں اورعالمی حکمرانی میں اصلاحات اور تکمیل کے لیے مشترکہ طور پراپناحصہ ڈالیں۔شی چن پھنگ نے زور دیا کہ چین چینی طرز کی جدیدیت کو پوری طرح آگے بڑھائے گا اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا، فرانسیسی صنعت کاروں کو چین کی ترقی کے مواقع میں شریک ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں