بیجنگ : چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے لیے چینی وفد کے سربراہ، نائب وزیر اعظم حہ لی فینگ اور امریکی وفد کے سربراہ، وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندےجیمیسن گرئیر کے درمیان ویڈیو کال ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کی بوسان ملاقات اور 24 نومبر کی کال میں ہونے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور آئندہ عملی تعاون کے اقدامات اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں باہمی تشویش کے مناسب حل کے حوالے سے گہری اور تعمیری گفتگو کی۔ فریقین نے میانمار میں چین-امریکہ اقتصادی مشاورت کے نتائج کو مثبت انداز سے سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کی حکمت عملی کی رہنمائی میں، چین-امریکہ اقتصادی مشاورت کے میکینزم کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا ، تعاون کی فہرست کو بڑھا یا جائے گا اور مسائل کی فہرست کو کم کیا جائے گا ، تاکہ چین اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور مثبت سمت میں آگے بڑھایا جا سکے۔
Trending
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔