بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایکواٹوریل گینی کے صدر کے دورہ چین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور ایکواٹوریل گینی کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔
دونوں ممالک نے نصف صدی سے زیادہ عرصے میں برابری، احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، دونوں ممالک کے تعلقات بلند معیار پر رہے ہیں، سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عملی تعاون مستحکم ہے اور آگے بڑھ رہا ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایکواٹوریل گینی کے صدر اوبیانگ چینی عوام کے دیرینہ دوست ہیں اور چین میں وہ اپنے قیام کے دوران، صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں شرکت اور ان سے ملاقات کے علاوہ تعاون کی دستاویزات کے دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اس دورے کے دوران چین کے وزیر اعظم لی چھِانگ اور دیگر رہنماؤں سے بھی صدر اوبیانگ کی ملاقاتیں ہوں گی ۔
صدر اوبیانگ صوبہ سان دونگ کا دورہ بھی کریں گے ۔
وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ صدر اوبیانگ کا یہ دورہ چین اور ایکواٹوریل گینی کے دوستانہ تعلقات کے فروغ میں نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے نتائج حاصل ہوں گے ۔
Trending
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے
- چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی میں 4.7 فیصد اضافہ
Prev Post