بیجنگ:چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نابالغوں کی نظریاتی اور اخلاقی تعلیم کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ پیر کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر میں ہمیں اخلاقی معیار قائم کرنے کے بنیادی کام کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، اور نابالغوں کی نظریاتی اور اخلاقی ترقی کو ایک اسٹریٹجک اور بنیادی فریضہ قرار دینے کے تصور پر قائم رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بلند نصب العین اختیار کرنے اور عمدہ اخلاقی معیار نیز درست طرز عمل کی عادات پیدا کرنے کے لیے نابالغوں کو تعلیم کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کرنی چاہیئے تاکہ وہ اخلاقی، ذہنی، جسمانی، جمالیاتی لحاظ سے جامع طور پر ترقی کرنے والے سوشلسٹ معمار اور جانشین بنیں۔ نابالغوں کی نظریاتی اور اخلاقی تعلیم پر سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔سمپوزیم میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پڑھ کر سنائی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری چائی چھی نے سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
Trending
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر