بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے لیے کرائے گئے ایک سروے نتائج میں 92.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر چین کے لیے اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے، 93 فیصد کا ماننا ہے کہ یہ نئے دور میں چین کے کھلے پن کی پالیسی کا ایک اہم دروازہ ثابت ہوگا۔سروے میں شامل 93.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ اس سے کاروباری اداروں کی پیداواری لاگت میں مزید کمی آئے گی اور ان کی مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی۔ 91.5 فیصد کے نزدیک یہ چینی مارکیٹ میں عالمی مصنوعات کے داخلے کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔ 92.4 فیصد کا ماننا ہے کہ چین کی جانب سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر معاشی عالمگیریت کو برقرار رکھنے میں اس کے عزم اور اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ 92.1 فیصدجواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ چین اپنی کھلی معیشت کو بڑے پیمانے، وسیع شعبوں اور گہرے درجے تک بہتر بنائے گا۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کرایا گیا، جس میں صرف 12 گھنٹوں کے اندر 4,190 افراد نے شرکت کی اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔
Trending
- پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا
- نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
- ایران نے امریکا سے جنگ کے خاتمے کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
- دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
- پی ایس ایکس میں ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ
- ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں