بیجنگ :بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سالِ نو کی تقریب کا اہتمام کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ سمیت سی پی سی اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان اور دارالحکومت میں تمام قومیتی گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 2025 ایک غیر معمولی سال رہا ہے ۔ ہم نے جدوجہد کرتے ہوئے درپیش چیلنجز کو دور کر کے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ۔ چین کی معیشت نے مضبوط لچک اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، ملک نے اصلاحات اور کھلے پن میں نئے قدم اٹھائے ہیں، لوگوں کے ذریعہ معاش کا بہتر تحفظ کیا گیا ہے، اور مجموعی سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال سی پی پی سی سی نے اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشورے اور تجاویز پیش کرتے ہوئے پارٹی اور ملک کی ترقی میں نئی شراکتیں کی ہیں۔
Trending
- محمد عباس نے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- سلمان خان کو دہلی ہائی کورٹ سے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
- مہنگائی تلے دبے عوام پر نیا بوجھ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
- صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
- بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
- گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
- پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارتی، صنعتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
- میچ کے دوران فٹبالر اچانک گِر گیا، میدان میں خاموشی چھا گئی
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں