بیجنگ : چین کی جانب سے قوانین و ضوابط کے مطابق جاپان کو دوہرے استعمال کی اشیاء پر حالیہ برآمدی کنٹرول کے نفاذ کے بعد سے ،جاپان نے نہ صرف مسئلے کی بنیادی وجہ کا سامنا کرنے سے گریز کیا بلکہ اس نے چین پر “معاشی جبر” کا الزام بھی لگایا ۔ اس کے جواب میں، چین کی وزارت تجارت نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے الزامات کی “سختی سے مخالفت کرتی ہے اور انہیں قطعی طور پر مسترد کرتی ہے”۔تو چین نے جاپان کے خلاف دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول کیوں سخت کردیا ہے؟ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، سانائے تاکائیچی حکومت نے چین کے خلاف فوجی دھمکیاں دیں بلکہ “تین سیکیورٹی دستاویزات” میں ترمیم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا ہے، جس سے جاپانی دائیں بازو کی قوتوں کے “دوبارہ عسکریت پسندی” کو فعال کرنے کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ مالی سال 2026 میں جاپان کا دفاعی بجٹ 9 ٹریلین ین سے تجاوز کر جائے گا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، اور اس میں مسلسل 14 برس سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم یہ خطیر رقم جاپان کی سرزمین کے دفاع پر مرکوز نہیں، بلکہ زیادہ تر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر خرچ کی جا رہی ہے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جاپان کی “صرف دفاع ” کی پالیسی کی واضح خلاف ورزی ہے۔ جاپان “تین غیر جوہری اصولوں” میں ترمیم کرکے جوہری ہتھیار متعارف کرانے پر پابندیاں ہٹانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بنیادی پالیسی کی تبدیلیوں کا یہ سلسلہ، نہ صرف جاپان کے امن پسند آئین کی روح سے انحراف پر مبنی ہے بلکہ پوٹسڈیم اعلامیہ، اور جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز سمیت بین الاقوامی قانونی دستاویزات کے تحت جاپان پر عائد پابندیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کو کھلا چیلنج دینے کے مترادف ہے۔ جاپان کے خلاف چین کے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا مقصد ،دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کی حفاظت اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کرناہے۔ جاپان کی جانب سے مسئلے کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کرکے چین پر الزام تراشی کے اقدامات نےخود چین کے اقدامات کی ضرورت اور جائز نوعیت کو مزید ثابت کردیاہے۔
Trending
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی