News Views Events

ملک سمین خان کی خوش دامن کی نماز جنازہ مانسہرہ میں ادا، مصطفیٰ ملک ،وفاقی وزیر عقیل ملک سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، چوہدری شجاعت حسین، مسلم لیگی رہنماؤں کا اظہار افسوس

0

 

مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق ضلع نائب ناظم اٹک ملک سمین خان کی خوش دامن کی نمازِ جنازہ مانسہرہ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اراکینِ اسمبلی، اٹک، پنڈی گھیب اور فتح جنگ کے معززین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، وفاقی وزیر مملکت برائے قانون عقیل ملک، حاجی نصیر (ٹیکسلا)، ملک عدیل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
مرحومہ نوابزادہ فرید خان، سابق آئی جی پولیس ویسٹ پاکستان کی بہو، کپٹن (ر) ارشد فرید خان سابق ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا کی اہلیہ، ہیبت فرید خان (پڑہینا) کی والدہ اور ملک محمد عمر خان (غریبوال) کی نانی تھیں۔
مرحومہ کی رسمِ قل پڑہینا تھل (تحصیل مانسہرہ) میں ڈیرہ نوابزادہ فرید خان پر ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.