بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے لئے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 90.7فیصد جواب دہندگان نے امریکہ کی”تسلط پسندانہ ڈپلومیسی”کی مذمت کی ہے۔ نئے سال کے آغاز کے بعد سے،امریکہ بہت سے بین الاقوامی معاہدوں سے دستبردار ہو گیا ہے، جس میں ماحولیاتی انتظامات، صحت عامہ، تعلیم، ثقافت، مہاجرین اور پائیدار ترقی سمیت گلوبل گورننس کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سروے میں، 83.4فیصد جواب دہندگان نے مذمت کی کہ امریکہ “غیر ذمہ دار سپر پاور” ہے۔ 85.3فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ “امریکہ فرسٹ” پالیسی نے امریکہ کے قومی تشخص اور بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ 87.9فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے قائم کردہ غزہ کا نام نہاد “بورڈ آف پیس” اقوام متحدہ کی جگہ لینے کی کوشش ہے۔ 86.6 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت یکطرفہ پسندی بری طرح بڑھ رہی ہے۔ 83.4فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ بین الاقوامی برادری کو جلد از جلد ہم نصیب معاشرے کا تصور قائم کرکے اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کے دفاع کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کرایا گیا اور 7,379 نیٹیزنز نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Trending
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر