News Views Events

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کا پمز ہسپتال کا دورہ، دھماکے میں زخمیوں کی عیادت

0

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مہرین ملک آدم، صدر فیڈرل کیپیٹل رضوان صادق خان، چیئرمین سنٹرل کمپلینٹ سیل عاطف مغل اور جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپیٹل چوہدری جہانگیر نے وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی خصوصی ہدایت پر پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 

دورے کے دوران وفد نے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں موجود طبی سہولیات، ڈاکٹروں اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفد نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر وفد نے پارٹی قیادت کی جانب سے زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.