بیجنگ :چین نے ڈبلیو ٹی او کو “موجودہ حالات میں ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات پر چین کا پوزیشن پیپر” پیش کیا۔ ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے عمل کے آغاز کے بعد سے، یہ پوزیشن پیپر چین کی جانب سے پیش کردہ پہلی پالیسی دستاویز ہے، جو ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات پر چین کے موقف کی جامع اور منظم انداز میں وضاحت کرتی ہے۔ پوزیشن پیپر میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کثیر الجہتی تجارتی نظام یکطرفہ ٹیرف اقدامات سے متاثر ہوا ہے، لیکن ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور میکانزم تجارتی محاز آرائی کے خلاف بدستور ایک اہم تحفظ ہیں۔ اقتصادی عالمگیریت ایک نہ رکنے والا تاریخی رجحان ہے۔ ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کا مقصد، کثیرالجہتی تجارتی گورننس کو مضبوط بنانا ہونا چاہیے ، پسندیدہ قوم کے اصول کو تنظیم کے ضوابط نظام میں بنیاد کے طور پر برقرار رکھا جانا چاہیے ، اور ترقی کو اصلاحاتی ایجنڈے کے مرکز میں رکھا جانا چاہیے۔ پوزیشن پیپر میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ارکان 14ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں ایک بتدریج، منظم ڈبلیو ٹی اوکا اصلاحاتی ورک پلان اور ایک مخصوص ٹائم ٹیبل تشکیل دیں اور اصلاحاتی عمل کو طریقہ کار کے معاملات سے آگے بڑھا کر ٹھوس موضوعات تک وسعت دیں۔پوزیشن پیپر اس بات پر زور دیتا ہے کہ ورک پلان واضح فیصلہ سازی کے میکانزم، ترقی اور منصفانہ مسابقت سمیت دیگر ترجیحی امور سے شروع ہونا چاہیے۔اسی طرح ، تنازعات کے حل کے میکانزم کی اصلاح کے حوالے سے، پوزیشن پیپر تمام ارکان کے لیے ایک کارآمد، مکمل اور موثر فعال میکانزم کو بحال کرنے کی وکالت کرتے ہیں۔
Trending
- الحمرا میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش، پہلے ہی شو میں ہاؤس فل
- پیٹرول مہنگا ہے لیکن قلت کہیں آنے نہیں دی، وزیر پیٹرولیم
- سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا
- قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز پہنچ گئی
- ڈکی بھائی نے بچوں کی تربیت کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر سوال اٹھا دیا
- آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال جاری، کل وفاق و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے
- پی ٹی آئی نے تمام پارلیمینٹیرینز کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی
- سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
- سانائے تاکائیچی کا غیرجوہری اصولوں” پر پھر ایک بار مبہم موقف
- جنوب سے شمال تک پانی کا سفر، چین کے ایک بڑے خواب کی تکمیل