News Views Events

ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا دورۂ پاکستان کامیاب، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ق) کی باقاعدہ بنیاد رکھ دی

0

لندن(انٹرنیشنل نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ق) برطانیہ اور بانی و سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو انتہائی کامیاب، شاندار نتائج سے بھرپور اور پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے مثبت اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے،

انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ناصرف اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا یوکے کے کارکنان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا گیا بلکہ تنظیم سازی، مختلف عہدوں کے نوٹیفکیشن اور پارٹی کے ڈھانچے کو مئوثر بنانے کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت حاصل ہوئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو مرکزی اور صوبائی قیادت تک باقاعدہ طور پر پہنچایا گیا تاکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے مزید کہا کہ اس دورے کی ایک بڑی کامیابی آزاد کشمیر میں پارٹی کی باقاعدہ بنیاد رکھنا ہے جہاں چودھری محمد شفیق کو پاکستان مسلم لیگ(ق) آزاد کشمیر کا پہلا صدر نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر میں پارٹی کو مضبوط، منظم اور فعال بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جبکہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ دورے کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے اور آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ(ق) ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی، چودھری محمد شفیق کی قیادت میں پارٹی ناصرف تنظیمی طور پر مستحکم ہوگی بلکہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے بھی مئوثر کردار ادا کرے گی، پاکستان مسلم لیگ(ق) عوامی خدمت، شفاف سیاست اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے ملک و بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ دورہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا، آخر میں انہوں نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلدصحتیابی کی دعا کی جبکہ پاک افواج کی بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.