اسلام آباد :متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کو پیغامات یا خطوط کے ذریعے گھوڑے کے سال کی آمد پر چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کو امن، خوشحالی اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی تبدیلی، سائنسی اور تکنیکی ترقی، غربت کے خاتمے اور جدید کاری میں چین کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز جدوجہد، جدت اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ یقین ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش اورعظیم قیادت میں پاکستان اور چین یقیناً مستقبل میں قریبی تعاون کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔دیگر غیر ملکی شخصیات جنہوں نے تہنیتی پیغامات ارسال کیے، ان میں فلسطین، قازقستان، ترکمانستان، تاجکستان، بیلاروس، فلپائن، مالدووا، یوکرین، جارجیا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، گیمبیا، مالی اور مائیکرونیشیا کے صدور اور وینزویلا کی قائم مقام صدر، نیز جرمنی، جزائر سلیمان، ارمونیا گریناڈا اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدر شامل ہیں۔
Trending
- چینی امدادی سامان کی دوسری کھیپ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ گئی
- چینی صدر مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے
- چینی صدر ” کے پسندیدہ حوالہ جات ” کے عربی ورژن کی لانچنگ تقریب کا مصرمیں انعقاد
- چین، شی زانگ میں گیرونگ بندرگاہ پر ہنگامی امدادی کارروائیوں میں اہم پیش رفت
- شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے اقدامات اورثمرات کی فہرست جاری
- گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: عالمی دیرینہ”امراض” کے جامع علاج کے لیے ایک روایتی چینی طب کا حل ہی، چینی میڈیا
- شنگھائی تعاون تنظیم کی مزید ترقی کے وسیع امکانات عالمی توجہ کا مرکز بن گئے، چینی میڈیا
- سید علی گیلانی کی برسی عظیم حریت رہنما کی جدوجہد کشمیری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، سید منظور احمد شاہ
- لاہور؛ پبلک مقام پر نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
- گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو پیش ہوئے ایک سال اور بدلتی ہوئی دنیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔