بیجنگ :امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے اسلحہ کنٹرول نے چین پر جوہری دھماکے کے تجربات کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ مساوی اصول کی بنیاد پر جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔اس حوالے سے بدھ کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں مذکورہ الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دعوے محض قیاس آرائی اور حقائق سے عاری ہیں، جن کی کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چین متعدد بار دو ٹوک مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ وہ جامع جوہری تجربات کی ممانعت کے معاہدے کے مقاصد اور اصولوں کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور پانچ جوہری طاقتوں کی جانب سے “جوہری تجربات کو معطل کرنے” کے عہد کی مستقل پاسداری کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی اسلحہ کنٹرول کی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے دیگر ممالک پر الزامات عائد کر کے انہیں بدنام کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جوہری تجربات معطل رکھنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے، عالمی سطح پر جوہری تجربات کی ممانعت کے اتفاقِ رائے کا احترام کرے اور جوہری تجربات کی بحالی کے لیے بہانے تراشنا بند کرے۔
Trending
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔