فیصل آباد (شوبز ڈیسک) ):ملک کے معروف قوال بدر میانداد کو مداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے ۔ فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی ، میانداد قوال کے صاحبزادے اور شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17فروری 1962کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔بدر میانداد جن کے البمز امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں، نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات میں فن قوالی کیلئے بد ر میانداد کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن