بیجنگ :جرمن کمپنیوں نے چین میں اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ فورم میں شرکت سمیت وزارتِ تجارت اور مختلف حکومتی اداروں سے ملاقاتوں کے ذریعے جرمن کاروباری وفود خاص طور پر اہم شعبوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔باش گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران کمپنی نے چین میں تقریباً 60 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے اور آئندہ بھی اہم شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دی جائے گی۔اسی طرح باسف گروپ کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی کمپنی ہمیشہ چین کو عالمی سطح پر اپنے اثاثہ جاتی انتظام اور ترقی کے لیے سب سے اہم مرکز سمجھتی آئی ہے، اور مستقبل میں بھی چین ان کی عالمی حکمت عملی کا کلیدی حصہ رہے گا۔
Trending
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ، چینی صدر کی اہم ہدایات
- چین کا نئی نسل کے مواصلاتی اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی و تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان
- چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” کا بیجنگ میں انعقاد
- فرخ خان کا پمز سانحے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
- چین،دیہی علاقوں میں بچوں کے لیےاے آئی میڈیکل سسٹم کا نفاذ