بیجنگ : چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کینیا کے نائب صدر کِنڈیکی کی دعوت پر کینیا کا دورہ کیا ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس دوران انہوں نے نیروبی میں کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی اور کینیا کی جانب سے چین کو زیرو ٹیرف کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی نمائش اور چین۔کینیا تجارتی فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔صدر روٹو سے ملاقات کے دوران ہان ژینگ نے کہا کہ رواں سال چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، جس کے پیش نظر چین اور کینیا کو اعلیٰ سطح کے سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنا چاہیے اور نئے دور میں چین۔کینیا ہم نصیب معاشرے کی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے تائیوان سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر کینیا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ چین کینیا کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو اعلیٰ معیار کے عملی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہیے اور یکم مئی سے چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کو دی جانے والی مکمل زیرو ٹیرف سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مشترکہ طور پر جدیدیت کی راہ پر پیش رفت کو تیز کیا جا سکے۔ چین کینیا کی جانب سے ، چین کے پیش کردہ اہم تصورات اور انیشی ٹیوز کی حمایت کو سراہتا ہے اور کینیا کے ساتھ مل کر عالمی نظام کو مزید منصفانہ اور متوازن سمت میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
Trending
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف