بیجنگ : چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے ہائی نان کے ساحلی قصبے بوآؤ میں آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر صاحبہ غفاروا اور قازقستان کے اول نائب وزیراعظم رومان اسکلیار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جو بوآؤ فورم فار ایشیا 2026 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔صاحبہ غفاروا سے ملاقات کے دوران چاؤ لہ جی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر الہام علیوف کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔آذربائیجان تعلقات اعلیٰ معیار اور ہمہ جہت ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔چین آذربائیجان کے ساتھ مل باہمی حمایت کی دوستانہ روایات کو بروئے کارلاتے ہوئے باہمی فائدہ مند ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے، تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے ، عوامی رابطے کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔رومان اسکلیار سے ملاقات کے دوران چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ اور صدر قاسم جومارت توکائف کے درمیان دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں چین۔قازقستان تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی۔چین قازقستان کے ساتھ مل کر سیاسی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط کرنے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے، ثقافتی تبادلے کو وسعت دینے اور چین۔قازقستان تعلقات کو مزید بلند سطح اور وسیع میدانوں میں ترقی دینے کا خواہاں ہے۔
Trending
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
- جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سے باہر
- فلم کی شوٹنگ جاری، رجب بٹ امر خان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آگئے
- پمز واقعے میں زندہ بچنے والی واحد نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ کا پول کھول دیا
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی