میرپور :آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں غذائی کمی کا شکار بچوں کے لیے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے یونیسف کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور میں او ٹی پی (Outpatient Therapeutic Program) سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ہےاو ٹی پی سنٹر ایسے بچوں کے علاج کے لیے قائم کیا جاتا جو 5 سال سے کم عمر ہوں اور شدید غذائی کمی کا شکار ہوں اور جنکے بازو کی پیمائش کم ہو انکو RUTF کے زریعے علاج کیا جاتا ہے یہاں بچوں کوخصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک (Ready-to-Use Therapeutic Food)طبی معائنہ اور باقاعدہ مانیٹرنگ والدین کو غذائیت سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
ضلع میرپور میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوگا،بچوں کی شرح اموات اور بیماریوں میں کمی آئے گی
ماں باپ میں بچوں کی بہتر غذا اور دیکھ بھال سے متعلق آگاہی بڑھے گی یونیسف دنیا بھر میں بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائیت کے لیے کام کرتا ہے۔ اس پروگرام میں یونیسف تکنیکی معاونت، غذائی اشیاء اور تربیت فراہم کر رہا ہے یہ اقدام ضلع میں بچوں کی صحت بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، اور امید ہے کہ اس سے غذائی کمی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں مہرین گیلانی سینئر چیف ہیلتھ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر فدا حسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ، اورنگزیب مغل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت ، ڈاکٹر حنا رشید پروگرام کنسلٹنٹ سن، کفایت عبدالروف نیٹریشن آفیسر ، خواجہ محمد اقبال کوآرینیٹر سن/ ایڈمن فوکل پرسن یونیسیف( UNICEF) ایونٹس نیوٹریشن پروگرام اور سلمی بخاری ریجنل مینیجر WFP نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈی ایچ او آفس میرپور سے ڈاکٹر فاطمہ یعقوب ، وقاص احمد خان ، ڈاکٹر مائیدہ اور فیلڈ سٹاف و کمیونٹی بھی شریک ہوئی۔
Trending
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔