News Views Events

فلپائن کی جانب سے چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کی کوشش چین کی علاقائی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے فلپائن کی جانب سے چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کی نان شا جزائر اور ان سے ملحقہ سمندری علاقوں پر ناقابلِ تردید خودمختاری قائم ہے۔ فلپائن نے اپنی علاقائی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر "کالا یان آئی لینڈز "نامی حدبندی کی ہے اور چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کی نام نہاد کوشش کی ہے، جو چین کی علاقائی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ضروری اقدامات کرے گا اور بحیرۂ جنوبی چین میں اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.