ایران کی جانب سے اب تک 7 امریکی جہاز مارگرانے کی تصدیق
واشنگٹن (پی این پی)امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا اپنی فضائیہ کے کم از کم 7 جنگی طیارے کھو چکا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔حالیہ واقعے میں ایران کی حدود کے اندر ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا۔