News Views Events

اہم سیاسی پیش رفت: 100 سے زائد خاندانوں کی مسلم لیگ (ق)میں شمولیت

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں اتوار کے روز ایک اہم سیاسی پیش رفت دیکھنے میں آئی جہاں سینٹرل وائس پریذیڈنٹ انیلہ ایاز چوہدری کی سربراہی میں عبدالباسط چنڑ اور چوہان خاندان کے سربراہان نے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایک بڑی سیاسی قوت کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں 100 سے زائد خاندانوں کے سربراہان نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب میں پارٹی کے مرکزی قائدین بھی شریک ہوئے جن میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن، پریذیڈنٹ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل، پریذیڈنٹ سندھ سرا نیاز خاصخیلی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد، محمد طارق حسن اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے عبدالباسط چنڑ اور چوہان خاندان کے سربراہان کو پارٹی میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انہیں پاکستان مسلم لیگ میں خوش آمدید کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد کا پارٹی میں شامل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر عوام کا اعتماد روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی ملک میں مثبت سیاسی تبدیلی، عوامی خدمت اور استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ نئے شامل ہونے والے رہنما اور خاندان پارٹی کے مشن کو مزید تقویت دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.