فتح جنگ، سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے چھاپے، بدبودار گوشت ضبط،جرمانے وصول
کوہاٹ،کھوڑ روڈ پر گراں فروشی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن، سرکاری نرخنامے آویزاں کئے جائیں،چوہدری شفقت محمودفتح
جنگ(نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔ اسی سلسلے میں فتح جنگ کی مرکزی سبزی منڈی بازار باہتر کا تفصیلی دورہ کیا گیا جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخ ناموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔گزشتہ دنوں سے مسلسل چیکنگ کے دوران وارننگ دی گئی تھیں لیکن آج معائنے کے دوران متعدد دکانداروںکو بھاری جرمانے کیے گئے ،سٹر ک پر موجود چکن فروش کی ناقص صفائی اور بدبودار گلے سڑے تحفن زدہ گوشت بیچنے پر سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مبلغ 50ہزار کا جرمانہ کرتے ہوئے گوشت کو تلف کیا ، اور گلی سڑی سبزیاں بیچنے پر مبلغ 20ہزار رپے جر مانہ کرتے ہو تلف کیا گیا ،جرمانے کیے گئے ۔ موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ گلے سڑے اور غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے ۔ مزید برآں کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ اور دیگر اہم مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کے بجائے وارننگ جاری کی گئی اور انہیں آئندہ قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا گیا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی میسر آئے گا۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔