News Views Events

عوام کے مسائل کا حل ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہے،ہمایوں اختر خان

0

کنجوانی (محمد عبداللہ) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کنجوانی میں چک نمبر 542 کے معززین اور چک نمبر 544 دانا آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

May be an image of one or more people and text
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کی عوامی ملاقات

 

ملاقات میں چک 542 سے رانا محمد سعید اختر ایڈووکیٹ، رانا جہانزیب ایڈووکیٹ، ملک محسن کلس، ملک مزمل کلس، ڈاکٹر رانا شفیق، رانا محمد مشتاق خان، ملک لیاقت کلس، ملک وریام کلس، رانا محمد ظفر خان، ولایت خان لاشاری، محمد فیاض رحمانی، رانا ندیم خان، دولت کلس، رانا صغیر احمد اور چک 544 سے رانا بشیر احمد ایڈووکیٹ، رانا عبدالعزیز راجپوت، رانا اکرم راجپوت، رانا محمد ہارون جھمت، علی احمد شاہین اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

May be an image of golf

ہمایوں اختر خان نے ملاقات کے دوران عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور این اے 97 کو ایک مثالی حلقہ بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.