ماسکو :روسی صدارتی معاون یوری وکٹورووچ اوشاکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں طویل مدتی امن کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اوشاکوف نے کہا کہ روسی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تیاری کا عمل ہموار نہیں ہوگا لیکن دونوں فریقین اس کیلئے کوشش کریں گے۔ الاسکا ملاقات کے بعد پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان اگلی ملاقات روس میں ہوگی۔ روس پہلے ہی امریکہ کو دعوت دے چکا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریئل سوشل‘ پر اعلان کیا کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے، جس کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس دن کے اوائل میں، ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور روس یوکرین پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے “بہت قریب” ہیں اور دونوں فریق ملاقات کے مقام کا بندوبست کر رہے ہیں۔
Trending
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
- جرمانوں میں بڑا اضافہ، 10 ملین آمدن پر 9 فیصد سرچارج ختم، ٹرانزیکشن نظام مزید سخت، سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس عائد
- پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
- دریشم 3 کا ٹریلر جاری، اجے دیوگن کے خلاف تابو، جیدیپ اہلاوت اور پرکاش راج
- پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- kp mines and mineral bill 2025 decide under consideration new amendments
- ڈیبیو میچ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم