News Views Events

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کی کمی

0


کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ  42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.