News Views Events

کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، انہیں سینے سے لگا کر رکھا جائے، خواجہ سعد رفیق

0

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ رب العالمین- اللّٰہ کریم کا لاکھ شکر ہے ! وفاقی حکومت ، حکومت آزاد جموں و کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیاہے -وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی حکومت ،سکیورٹی اداروں ، عوامی ایکشن کمیٹی ، حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر کی عوامی سماجی اور سیاسی قیادت کو مبارکباد !ھمارے دِلوں کو قرار ملا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کریم شہداکے درجات بلند فرمائیں اور زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازیں-کاش یہ خون نہ بہا ھوتا ۔۔تکرار سے کہونگا کہ کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی چج۵۔ انھیں اپنے سینے سے لگا کر رکھاجائے ۔۔
https://x.com/KhSaad_Rafique/status/1974366323992940634

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس معاھدہ کی تفصیلات پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سراسر عوامی اہمیت کے مطالبات ہیں،اصولاً اسکے لئے کسی احتجاج کی ضرورت نہیں ہونا چاہئے تھی مگر دھائیوں کی بیڈ گورننس نے آزاد کشمیر میں حالات اس نہج تک پہنچا دیے ،
لوگ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں سے مایوس ہوئے اور انھیں عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عوامی طاقت کا راستہ اپنانا پڑا،موقع سے فائدہ اٹھا کر مخصوص سوچ کے حامل بعض عناصر نے اس احتجاجی تحریک کو پاکستان مخالف موومنٹ بنانے کی کو شش کی ، بعض لوگوں نے پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ کو آزاد کشمیر میں گھسیٹنا چاہا لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کے منتظمین کی اکثریت ، وفاقی حکومت اور کشمیری سیاسی قیادت نے اپنی فہم اور تدبیر سے انھیں کامیاب نہیں ہونے دیا،انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ معاہد کی تمام شقات پر خلوص اور سنجیدگی سے عمل کیا جائےگا ،
تمام سٹیک ھولڈر آزاد کشمیر میں عوامی لاوا پھٹنے سے رونما ھونیوالے سیاسی اضطراب کو بہت سمجھیں اور اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے ملک کے باقی حصوں میں عوامی مسائل ، بیڈ گورننس اور بنیادی حقوق سے متعلقہ پیچیدہ مسائل کو عوامی ایکشن سے پہلے حل کرنے کی تدبیر کی جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.