بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس 25 سے 28 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں “رواں سال قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق ریاستی کونسل کی رپورٹ” غور کے لیے پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چین کی اقتصادی سرگرمیاں مجموعی طور پر مستحکم رہی ہیں ، جبکہ معاشرتی صورتحال بھی مجموعی طور پر مستحکم ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی ملکی پیداوا میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اقتصادی حجم میں اضافہ 3.6 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ پانچ برسوں کی اسی مدت کے دوران بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات سمیت متعدد بیرونی اثرات کے باعث چینی معیشت پر اثرات بتدریج نمایاں ہو رہے ہیں۔ ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے ڈھانچے میں مسلسل فرق پیدا ہو رہا ہے، مؤثر طلب کی کمی اقتصادی گردش کو متاثر کر رہی ہے، بعض صنعتوں اور کاروباری اداروں کو پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے، اہم شعبوں میں خطرات سے نمٹنے کا کام بدستور مشکل ہے، جبکہ روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
Trending
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے