News Views Events

شمالی کوریا کا خطرناک ترین میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پی این پی)شمالی کوریا نے اپنی جوہری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے کلسٹر بم وار ہیڈ سے لیس بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ہواسانگ-11 بیلسٹک میزائل کم بلندی پر پرواز اور تقریبا 7 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے اہداف کو راکھ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی اکیڈمی آف ڈیفنس سائنس اور میزائل ایڈمنسٹریشن نے برقی مقناطیسی ہتھیاروں کے نظام، کاربن فائبر بموں اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم کے تجربے بھی کیے ہیں۔ان تجربوں کی نگرانی کرنے والے جنرل کم جونگ سک کا کہنا تھاکہ برقی مقناطیسی ہتھیاروں کا نظام اور کاربن فائبر بم شمالی کوریا کی فوج کے لیے خصوصی اثاثے ہیں۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا یوکرین اور مشرقِ وسطی کی صورتِ حال سے سبق سیکھ رہا ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.