News Views Events
Apna Watan

بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

ڈھاکا(پی این پی)بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا کے باعث بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 6 ماہ میں 1 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وبا کے پھیلا کا سبب بن رہی ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی۔ وزارتِ صحت نے کہا کہ 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے، خسرہ کے شبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔وبائی بیماریوں کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.